ایران اور امریکا کے مابین امن معاہدہ، پاکستان میں 4 روز کے دوران 2 کھرب ایرانی ریال کی خریداری

کراچی(بولونیوز)ایران اور امریکا کے مابین امن معاہدے کے بعد پاکستان میں ایرانی کرنسی کی خریداری میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق معاہدے کے بعد ابتدائی چار روز کے دوران پاکستان بھر میں مجموعی طور پر 2 کھرب ایرانی ریال خریدے جا چکے ہیں۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین ملک بوستان نے جیو نیوز کو بتایا کہ ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے کے پہلے ہی روز 40 ارب ایرانی ریال کی خریداری ریکارڈ کی گئی تھی۔

ملک بوستان کے مطابق امن معاہدے کے بعد ایرانی معیشت سے متعلق مثبت توقعات کے باعث سرمایہ کاروں اور تاجروں کی جانب سے ایرانی ریال میں دلچسپی میں اضافہ ہوا ہے، جس کے اثرات پاکستان کی کرنسی مارکیٹ میں بھی واضح طور پر دیکھے جا رہے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہی رجحان برقرار رہا تو آنے والے دنوں میں ایرانی ریال کی طلب میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *