یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال قید، شاہ محمود قریشی بری

لاہور(بولونیوز)لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمے کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت کے جج منظر علی گل نے یہ فیصلہ کوٹ لکھپت جیل میں سنایا۔

عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما محمود الرشید، عمر چیمہ، اعجاز چوہدری اور ڈاکٹر یاسمین راشد کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی۔

عدالت نے مقدمے میں نامزد پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کو تمام الزامات سے بری کر دیا۔

فیصلے کے بعد عدالتی احاطے اور جیل کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، جبکہ کیس کے فیصلے کو سیاسی و قانونی حلقوں میں غیر معمولی اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *