وزیر داخلہ سید محسن نقوی کا تہران کا دورہ، ایران-امریکا مذاکرات کی پیشرفت کا جائزہ
اسلام آباد(بولونیوز)پاکستان کے وزیر داخلہ سید محسن نقوی 30 جون بروز ہفتہ ایران کے دارالحکومت تہران کا دورہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ اپنے دورے کے دوران ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات کی پیشرفت کا جائزہ لیں گے اور متعلقہ حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔اس دورے کا مقصد خطے کی مجموعی صورتحال، سفارتی رابطوں اور حالیہ پیش رفت سے متعلق تبادلہ خیال کرنا بتایا جا رہا ہے۔


