ایندھن بچت اقدامات ختم، کابینہ ڈویژن کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(بولونیوز)وزیرِ اعظم نے 9 مارچ 2026 سے نافذ تمام ایندھن بچت اور کفایت شعاری اقدامات ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد کابینہ ڈویژن نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تین اور دس جون سے نافذ بازار بند کرنے کے اوقات کار برقرار رہیں گے۔ اس فیصلے کے تحت:

دکانیں، مارکیٹس، شاپنگ مالز اور بازار رات 9 بجے بند ہوں گے۔
شادی ہالز، مارکیز اور تقریبات کے مراکز رات 10 بجے بند ہوں گے۔
ریسٹورنٹس، کیفے اور فوڈ آؤٹ لیٹس رات 11 بجے بند ہوں گے۔
ہوم ڈلیوری اور ٹیک اوے اوقاتِ کار کی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ فارمیسیاں، ہسپتال، کلینکس، لیبارٹریز، بیکریز، تندور، دودھ کی دکانیں، پٹرول اور CNG پمپس، الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز، جم، اسپورٹس سہولیات، آئی ٹی کمپنیاں اور کال سینٹرز بھی اوقاتِ کار کی پابندی سے مستثنیٰ رہیں گے۔

کابینہ ڈویژن کے مطابق 9 مارچ 2026 سے پہلے نافذ دیگر کفایت شعاری اقدامات بدستور برقرار رہیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *