بکاخیل میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الخوارج کا اہم کمانڈر ہلاک
بنوں(بولونیوز) بنوں کے علاقے بکاخیل میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے اہم کمانڈر شاہد عرف “کمانڈو” کو ہلاک کر دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران کئی دیگر شدت پسند بھی زخمی ہوئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والا شاہد عرف کمانڈو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سرگرم رہا اور مبینہ طور پر بعض کالعدم نیٹ ورکس سے منسلک پروپیگنڈا سرگرمیوں میں کردار ادا کرتا تھا۔
مزید بتایا گیا ہے کہ وہ شدت پسند تنظیم کے سوشل میڈیا اور نام نہاد انٹیلی جنس نیٹ ورک میں بھی سرگرم تھا، جبکہ متعدد اکاؤنٹس اور صفحات کی نگرانی و آپریشن میں شامل رہا۔
دفاعی ماہرین کے مطابق شاہد عرف کمانڈو کی ہلاکت سے شدت پسند نیٹ ورک کے سوشل میڈیا اور انٹیلی جنس ڈھانچے کو اہم دھچکا پہنچا ہے، جس سے ان کی رابطہ کاری اور پروپیگنڈا صلاحیتیں متاثر ہونے کا امکان ہے۔


