افسوسناک حادثہ، ڈیفنس موڑ پر ریڈ بس کی ٹکر سے 12 سالہ بچہ جاں بحق

کراچی(بولونیوز)کراچی کے علاقے ڈیفنس موڑ پر ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے، جہاں ریڈ بس کی ٹکر سے 12 سالہ بچہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب بچہ سڑک عبور کر رہا تھا کہ اسی دوران تیز رفتار بس نے اسے ٹکر مار دی۔ حادثے کے نتیجے میں بچہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

پولیس نے فوری کارروائی کرتےہوئےبس ڈرائیورکوحراست میں لےکرلاک اپ کردیا ہے جبکہ بس کو بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔واقعے کے بعد علاقے میں افسوس اور غم کی فضا پائی جا رہی ہے، جبکہ پولیس نے حادثے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *