پاکستان کی ثالثی میں ایران اورامریکا کے درمیان بالواسطہ مذاکرات جاری
اسلام آباد(بولونیوز)اسلام آباد میں پاکستان کی ثالثی سے ایران اور امریکا کے درمیان بالواسطہ مذاکرات جاری ہیں، جن کا مقصد ایک ممکنہ معاہدے کے لیے رسمی فریم ورک تیار کرنا ہے۔
تہران اور واشنگٹن کے درمیان بات چیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جس میں پاکستان بطور ثالث اہم کردار ادا کر رہا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دونوں فریق اس وقت ایک دوسرے کو پیغامات اور مجوزہ مسودات کا تبادلہ کر رہے ہیں تاکہ کسی جامع معاہدے کے لیے باضابطہ ڈھانچہ تشکیل دیا جا سکے۔
اس سے قبل ایک ایرانی عہدیدار نے الجزیرہ کو بتایا تھا کہ مذاکرات کار “بہت قریب” پہنچ چکے ہیں اور ایک ابتدائی مسودۂ معاہدے پر کام جاری ہے، جس سے خطے میں کشیدگی میں کمی کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔


