سندھ میں خطرناک ہیٹ ویو کا الرٹ، پارہ 50 ڈگری تک جانے کا خدشہ

کراچی(بولونیوز)کراچی میں محکمہ موسمیات پاکستان نے سندھ کے مختلف علاقوں میں خطرناک ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کرتے ہوئے درجۂ حرارت میں غیر معمولی اضافے کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 25 سے 31 مئی کے دوران صوبہ سندھ کے مختلف شہروں میں درجۂ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے، جبکہ بعض علاقوں میں پارہ 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سکھر، شکارپور، جیکب آباد، لاڑکانہ اور دادو سمیت دیگر اضلاع میں درجۂ حرارت 47 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے، غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کرنے اور پانی کے زیادہ استعمال کی ہدایت کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *