میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا رات گئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ

کراچی(بولونیوز)میئرکراچی مرتضیٰ وہاب نےرات گئےشہرکےمختلف علاقوں کادورہ کیا اورجاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران انہوں نے گل پلازہ کے اطراف نئی سیوریج لائنوں کے کام کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر میئر کراچی کا کہنا تھا کہ نئی سیوریج لائن مکمل ہونے کے بعد علاقے میں نکاسی آب کا دیرینہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔

انہوں نے شاہراہ عثمان پر سڑکوں کی مرمت اور بیوٹیفکیشن کے جاری کاموں کا بھی جائزہ لیا۔میئر کراچی کے مطابق شاہراہ عثمان پر ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں جبکہ عظیم پورہ فلائی اوور کو 100 دنوں میں مکمل کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس فلائی اوور کی تکمیل سے شاہراہ بھٹو سے کراچی ایئرپورٹ تک سفر مزید آسان اور تیز ہو جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *