آج کے مذاکرات کی کامیابی سے عالم اسلام اور دنیا کا مفاد وابستہ ہے

لاہور(بولونیوز)مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور جنگی صورتحال کو روکنے کے لیے پاکستانی قیادت نے نہایت نازک اور متوازن کردار ادا کیا ہے، جس سے عالمی سطح پر پاکستان کے وقار میں اضافہ ہوا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ اس سفارتی عمل میں پاکستان کی کوششیں قابلِ تحسین ہیں، اور اس سے دنیا بھر میں پاکستان کی مثبت شناخت مزید مضبوط ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ہونے والے مذاکرات کی کامیابی صرف ایک خطے تک محدود نہیں بلکہ اس سے پورے عالمِ اسلام اور عالمی امن کا براہِ راست مفاد وابستہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس اہم موقع پر وزیر اعظم کی جانب سے عوام سے دعا کی اپیل بھی ایک مثبت اقدام ہے۔

مفتی تقی عثمانی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس حساس موقع پر دعا اور خیر کی امید کے ساتھ اس عمل کی کامیابی کے لیے دعاگو رہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *