کراچی میں ڈینگی سے رواں سال کی پہلی ہلاکت رپورٹ
کراچی(بولونیوز)کراچی میں ڈینگی کے باعث رواں سال کی پہلی ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے، جس کا تعلق ضلع شرقی سے تھا، یہ بات محکمۂ صحت سندھ کے ترجمان نے بتائی۔
ترجمان کے مطابق سندھ بھر میں اب تک 198 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، جن میں سے شہرِ قائد میں 163 کیسز سامنے آئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ حیدرآباد ڈویژن میں 24 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ میرپورخاص ڈویژن سے 8 اور سکھر ڈویژن سے 3 کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔
محکمہ صحت سندھ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ذاتی احتیاطی تدابیر اختیار کریں، گھروں اور اردگرد پانی جمع نہ ہونے دیں اور ڈینگی کے انسیکٹ ریپیلنٹ استعمال کریں تاکہ مزید متاثرہ افراد کی تعداد کم کی جا سکے۔


