مہنگی ایل پی جی سے ستائے عوام کے لیے اچھی خبر، قیمت میں بڑی کمی کا اعلان
کراچی(بولونیوز)مہنگی ایل پی جی سے پریشان عوام کے لیے ریلیف کی خبر سامنے آئی ہے، ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں بڑی کمی کا اعلان کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مہنگی ایل پی جی سے پریشان عوام کے لیے ریلیف کی خبر سامنے آئی ہے، ملک بھر میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 20 روپے کی بڑی کمی کر دی گئی ہے۔ اس کمی کے بعد کراچی میں ایل پی جی کی قیمت 440 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔
ایف پی سی سی آئی ایل پی جی اسٹینڈنگ کمیٹی کے کنوینر علی حیدر کے مطابق ایران میں جنگ بندی، عید اور نوروز کی چھٹیوں کے بعد سرحدیں کھلنے سے ایل پی جی کی سپلائی بہتر ہوئی ہے۔


