کراچی سے لاہور جانے والی قراقرم ایکسپریس دو حصوں میں تقسیم
کبیر والا(بولونیوز)کراچی سے لاہور جانے والی قراقرم ایکسپریس کی کپلنگ عبدالحکیم ریلوے اسٹیشن پر ٹوٹ گئی، جس کے نتیجے میں ٹرین دو حصوں میں تقسیم ہو گئی۔
ریلوے حکام کے مطابق اس واقعے کی وجہ سے اپ اور ڈاؤن ٹریک عارضی طور پر متاثر رہے، جس کی وجہ سے دیگر ٹرینوں کی روانگی میں بھی تاخیر ہوئی۔ حادثے کے فوری بعد مرمت کا عمل شروع کیا گیا اور ٹرین کو دوبارہ جوڑ کر اپنی منزل کی جانب روانہ کر دیا گیا۔
ریلوے حکام نے مسافروں سے اپیل کی کہ وہ ایسے غیر متوقع حالات میں صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور ٹرین کے شیڈول میں ممکنہ تاخیر کو مدنظر رکھیں۔


