سی ٹی ڈی آپریشن میں دو انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک، علاقے میں سیکورٹی بہتر

ٹانک(بولونیوز) ضلع ٹانک کے علاقے شیخ اوتار (تھانہ گومل) میں محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران دو انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

کارروائی کے دوران دہشتگردوں اور سی ٹی ڈی ٹیم کے درمیان تقریباً 40 منٹ تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔ سرچ آپریشن کے بعد ہلاک دہشتگردوں کی شناخت امداد اللہ اور توقیر کے نام سے ہوئی، جو کلعدم تنظیم ٹی/ٹی/پی مشتاق گروپ سے تعلق رکھتے تھے۔ دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشتگرد متعدد سنگین وارداتوں میں ملوث تھے، جن میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ، اغواء اور شہادت، آئی ای ڈی حملے اور ججز کانوائے پر حملے شامل ہیں۔

آپریشن کے دوران دو کلاشنکوفیں، چھ میگزین اور کارتوس بھی برآمد کیے گئے۔ حکام نے بتایا کہ اس کارروائی سے علاقے میں دہشتگرد نیٹ ورک کو بڑا نقصان پہنچا ہے اور عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *