امریکی خفیہ انٹیلی جنس کا دعویٰ: ایران کسی بھی وقت ایٹمی دھماکہ کر سکتا ہے

واشنگٹن(بولونیوز)امریکی خفیہ انٹیلی جنس کے سربراہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کسی بھی وقت ایٹمی دھماکہ کرنے کی صلاحیت حاصل کر سکتا ہے، کیونکہ ایران کے پاس یورینیم انتہائی ہائی لیول تک افزودہ ہو چکا ہے۔

امریکی خفیہ اداروں کے مطابق ایران کی جانب سے یورینیم کی افزودگی خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے، جو ایٹمی ہتھیار بنانے کے لیے ایک اہم مرحلہ تصور کی جاتی ہے۔ انٹیلی جنس چیف کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال نہ صرف خطے بلکہ عالمی سلامتی کے لیے بھی سنگین خطرات پیدا کر سکتی ہے۔

اس بیان کے بعد عالمی سطح پر تشویش میں اضافہ ہو گیا ہے، جبکہ امریکی خفیہ انٹیلی جنس کی جانب سے ایران کی جوہری سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔ مبصرین کے مطابق اس دعوے کے بعد ایران کے جوہری پروگرام پر عالمی دباؤ میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *