مڈل ایسٹ میں کشیدگی کے بعد گوادر ائرپورٹ شمالی ایشیا کے لیے اہم فضائی روٹ بن گیا
گوادر(بولونیوز)مڈل ایسٹ میں جاری جنگ اورخلیجی ممالک کی ائرسپیس کی بندش کےباعث شمالی ایشیائی ممالک، چین اور افغانستان کی پروازیں گوادر ائرپورٹ کے ذریعے آپریٹ ہو رہی ہیں۔ حکام کے مطابق کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ائرپورٹ پر تمام سہولیات فعال رکھی گئی ہیں، جن میں نائیٹ لینڈنگ، طبی ایمرجنسی اور ری فیولنگ کی سہولت شامل ہے۔
گوادر ائرپورٹ پاکستان کا سب سے مہنگا ائرپورٹ ہے جسے چین نے تعمیر کیا ہے، تاہم ایک سال قبل افتتاح کے باوجود یہاں انٹرنیشنل پروازیں نہیں آتی اور یہ صرف ڈومیسٹک پروازوں کے لیے کراچی کے لیے فعال ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ عالمی صورتحال میں گوادر ائرپورٹ کی اہمیت بڑھ گئی ہے اور یہ خطے کے لیے اسٹریٹجک فضائی ہب کے طور پر سامنے آ رہا ہے۔


