چاند رات کے موقع پر مارکیٹوں اور اہم شاہراہوں پر رکشہ اور ٹیکسی کا داخلہ بند

کراچی(بولونیوز) شہر میں آج شام 7 بجے سے مارکیٹوں اور اہم شاہراہوں پر رکشہ اور ٹیکسی کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے۔ ٹریفک پولیس نے چاند رات کے لیے خصوصی ٹریفک پلان جاری کیا ہے جس کے مطابق شہر کے بڑے اسٹورز کے باہر بھی رکشہ اور ٹیکسی پر پابندی ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق:

مین راشد منہاس روڈ پر ٹیکسی، رکشہ اور کمرشل گاڑیوں پر پابندی ہوگی۔

طارق روڈ اللہ والی سے اتحاد سگنل بہادرآباد تک رکشہ اور ٹیکسی کا داخلہ بند ہوگا۔

کمرشل گاڑیاں اللہ والی سے نورانی، میڈیکیر اور شہید ملت تک جا سکیں گی۔

ڈرگ روڈ سے آنے والا ٹریفک پل سے نیپا کی جانب جا سکے گا۔

راشد منہاس پر پل کے نیچے رکشہ اور ٹیکسی کا داخلہ ممنوع ہوگا۔

نارتھ کراچی سے حیدری آنے والا کمرشل ٹریفک متبادل راستوں پر روانہ کیا جائے گا۔

ڈی آئی جی ٹریفک نے پولیس افسران کے لیے نیا روسٹر بھی جاری کیا ہے، جس کے تحت شام 7 بجے سے افسران اور اسٹاف شاپنگ سینٹرز اور تجارتی مراکز پہنچیں گے، اور ٹریفک روانی برقرار رکھنے کے لیے اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *