خلیج میں امریکی آئل ٹینکر پر حملے کا دعویٰ، ایرانی سرکاری میڈیا
تہران(بولونیوز)خلیج فارس میں کشیدگی کے دوران ایرانی سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے ایک امریکی آئل ٹینکر کو نشانہ بنایا ہے۔ایرانی سرکاری ذرائع کے مطابق پاسدارانِ انقلاب (IRGC) نے بتایا ہے کہ حملے کے بعد امریکی آئل ٹینکر سے دھواں اٹھتا دیکھا گیا ہے۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ انہیں آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول حاصل ہے، جو عالمی سطح پر تیل اور گیس کی ترسیل کے لیے انتہائی اہم بحری گزرگاہ سمجھی جاتی ہے۔تاہم اس واقعے سے متعلق دعوؤں کی تاحال آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے، جس کے باعث صورتحال پر عالمی سطح پر تشویش پائی جا رہی ہے۔ماہرین کے مطابق اگر آبنائے ہرمز میں کشیدگی میں اضافہ ہوتا ہے تو اس کے عالمی تیل کی سپلائی اور قیمتوں پر بھی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔


