امریکا ایران جنگ میں حزب اللہ مداخلت کرے تو لبنان کو شدید نقصان پہنچائیں گے: اسرائیل

تل ابیب(بولونیوز) اسرائیلی حکام نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کے دوران حزب اللہ مداخلت کرتی ہے تو لبنان کو شدید نقصان پہنچایا جائے گا۔

صہیونی حکام کا کہنا ہے کہ امریکا کے پاس ایران پر لگاتار 5 سے 6 دن تک تابڑ توڑ حملے کرنے کا جدید جنگی ساز و سامان موجود ہے۔

اسرائیل نے دھمکی دی ہے کہ لبنان کے شہری علاقوں کے ساتھ ساتھ ملک کے مرکزی ہوائی اڈے کو بھی نشانہ بنایا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *