بسنت فیسٹول ! لاہور میں 18 سالہ لڑکا پتنگ پکڑتے چھت سے گر کر جاں بحق
لاہور(بولونیوز)25 سال کے طویل عرصے بعد بسنت کا تہوار منایا جا رہا ہے جس کا باقاعدہ آغاز صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے رات 12 بجے پتنگ اڑا کر کیا، تاہم اس دوران پیش آنے والے افسوسناک واقعات میں مدینہ کالونی باغبانپورہ میں 18 سالہ زین پتنگ پکڑتے ہوئے چھت سے گر کر جاں بحق ہو گیا ہے۔ ایک اور واقعے میں سبزہ زار کے علاقے میں پتنگ پکڑنے کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد (باپ، چچا اور بھتیجا) زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے


