وادی نیلم میں شدید برفباری، وادی لیپا کا رابطہ ہیڈ کوارٹر ہٹیاں بالا سے منقطع

آزاد کشمیر(بولونیوز)وادی نیلم میں جاری شدید برفباری کے باعث وادی لیپا کا رابطہ ضلعی ہیڈ کوارٹر ہٹیاں بالا سے منقطع ہوگیا۔

زمینی رابطہ منقطع ہونے پر پاک فوج نے فوری اور کامیاب ہیلی ریسکیو آپریشن کیا، جس کے ذریعے طبی پیچیدگی کا شکار مریضہ کو محفوظ طریقے سے راولپنڈی ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا۔

اس کے علاوہ استور ویلی روڈ گزشتہ 4 روز سے بند ہے، جبکہ پاراچنار میں بھی خون جما دینے والی سردی کے باعث رابطہ سڑکیں بند اور بجلی کی سہولت معطل ہے۔

شدید برف باری کے باعث متاثرہ علاقوں میں نظامِ زندگی شدید متاثر ہوا ہے اور پاک فوج کی ریلیف سرگرمیاں بھی جاری ہیں تاکہ متاثرین کو فوری مدد فراہم کی جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *