یہ کام نہ کیا تو رواں سال حج سے محروم رہ جائیں گے؟ عازمین کے لیے اہم خبر

اسلام آباد(بولونیوز)وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے خبردار کیا لازمی حج تربیت نہ کرنے والے عازمین حج سےمحروم رہ جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں ایک لاکھ 20 ہزار عازمین حج کے لیے حج تربیتی ورکشاپ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے حاجی کیمپ میں تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حج کے دونوں مراحل میں تربیت میں شرکت لازمی ہے اور بغیر تربیت عازمین حج کی سعادت سے محروم رہ جائیں گے۔

حج تربیتی ورکشاپ 200 سے زائد مقامات پر جاری ہیں، وفاقی وزیر نے بتایا کہ تربیت کا پہلا مرحلہ 14 فروری تک جاری رہے گا، جبکہ دوسرا مرحلہ ماہ رمضان کے بعد منعقد ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *