عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی، پیٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کا امکان
اسلام آباد(بولونیوز)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں واضح کمی کے بعد مقامی سطح پر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے آثار متوقع ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، پیٹرول پریمیم میں 13 سینٹ کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس سے یہ 5.14 ڈالر سے گھٹ کر 5.01 ڈالر فی بیرل ہو گیا۔ ایکس ریفائنری قیمت میں بھی 6 روپے 51 پیسے کی کمی ہوئی اور نئی قیمت 139.06 روپے فی لیٹر ہو گئی۔
ڈیزل کی فی بیرل قیمت میں 2.33 ڈالر کی کمی ہوئی اور یہ 73.99 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔ ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت میں 5 روپے 33 پیسے کی کمی کے بعد نئی قیمت 149.99 روپے فی لیٹر ریکارڈ کی گئی۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ کمی عوام کو ریلیف فراہم کرنے کا باعث بنے گی، تاہم حتمی فیصلہ حکومت کرے گی۔


