ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کا امریکا کو سخت انتباہ

تہران(بولونیوز)ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران پر حملہ کیا گیا تو اسرائیل کے ساتھ ساتھ خطے میں موجود امریکی فوجی اور بحری مراکز کو بھی جائز اہداف تصور کیا جائے گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کا کہنا تھا کہ ایران اپنی خودمختاری اور قومی سلامتی کے دفاع کا مکمل حق رکھتا ہے اور کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کو کسی بھی مہم جوئی کے نتائج سے آگاہ رہنا چاہیے۔

ایرانی اسپیکر نے مزید کہا کہ خطے میں کشیدگی کا ذمہ دار امریکا ہے اور اگر حالات بگڑے تو اس کے اثرات پورے مشرقِ وسطیٰ میں محسوس کیے جائیں گے۔ انہوں نے زور دیا کہ ایران جنگ نہیں چاہتا، تاہم اپنی دفاعی صلاحیتوں کو استعمال کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں برتی جائے گی۔

اس بیان کے بعد خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں بین الاقوامی سطح پر تشویش میں مزید اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *