پی ٹی آئی کا جلسہ 11 جنوری کو باغِ جناح گراؤنڈ میں، این او سی جاری
کراچی(بولونیوز) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کا جلسہ 11 جنوری 2026 کو باغِ جناح گراؤنڈ میں ہوگا، جس کے لیے ضلعی انتظامیہ نے این او سی شرائط کے ساتھ جاری کیا ہے، جس کا اعلان شرجیل میمن نے کیا۔
شرجیل میمن کے مطابق جلسے کے دوران قانون و امن کی ذمہ داری مکمل طور پر منتظمین پر عائد ہوگی۔ شرجیل میمن نے واضح کیا کہ جلسے میں اشتعال انگیز تقاریر، مواد اور فرقہ وارانہ گفتگو کی اجازت نہیں ہوگی۔
مزید بتایا گیا کہ پاکستان اور ریاستی اداروں کے خلاف کسی بھی قسم کی تقریر کی اجازت نہیں ہوگی، اور جلسے کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھنا بھی منتظمین کی ذمہ داری ہوگی۔
شرجیل میمن نے کہا کہ پروگرام مقررہ وقت سے پہلے ختم کرنا لازم ہوگا، جبکہ سیکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر اجازت منسوخ کرنے کا اختیار ضلعی انتظامیہ کے پاس ہوگا۔
جلسے کے انعقاد کے لیے تمام انتظامات اور سیکیورٹی کے اقدامات پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔


