موسیٰ کالونی میں فائرنگ سے بچہ جاں بحق، ملزم گرفتار
کراچی(بولونیوز)شہرقائد کے علاقے موسیٰ کالونی میں آپسی لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او گلبرگ پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھے کیے۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔


