ضلع ملیر میں اسنیپ چیکنگ کا مؤثرعمل جاری، خواتین اہلکار اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال
کراچی(بولونیوز)ایس ایس پی ملیر ڈاکٹر عبدالخالق کے مطابق ضلع ملیر کے مختلف علاقوں میں اسنیپ چیکنگ کا مؤثر اور جامع عمل جاری ہے، جس کا مقصد جرائم پر کنٹرول اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔
پولیس کے مطابق ملیر کے اہم مقامات پر ناکہ بندیاں قائم کی گئی ہیں، جہاں دورانِ چیکنگ جدید ٹیکنالوجی سے لیس سرچ ڈیوائسز کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ کارروائی کے دوران خواتین پولیس اہلکار بھی تکنیکی ٹیم کے ہمراہ فرائض انجام دے رہی ہیں۔
ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پی اور متعلقہ ایس ایچ اوز خود موقع پر موجود رہ کر اسنیپ چیکنگ کی نگرانی کر رہے ہیں، جبکہ پولیس اہلکار جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے ہمہ وقت متحرک ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اسنیپ چیکنگ کے نتیجے میں مشکوک افراد کی شناخت، اسلحہ کی برآمدگی اور جرائم کی روک تھام میں بہتری آ رہی ہے، جبکہ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔


