پی آئی اے کی نیلامی کی نئی تاریخ کا اعلان

اسلام آباد(بولونیوز)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی نیلامی کی نئی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے اور حکومت کی تیاریاں جاری ہیں۔

پاکستان کی قومی فضائی کمپنی پی آئی اے کی نیلامی کی تاریخ کا اعلان ہو گیا ہے، یہ نیلامی رواں برس 23 دسمبر کو ہوگی۔ وفاقی حکومت نے اس حوالے سے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

پی آئی اے کی نیلامی میں حصہ لینے کے لیے 5 بڑے گروپس پر مشتمل پاکستان کا ایک بڑا کنسورشیم میدان میں آ گیا ہے۔ اس کنسورشیم میں کراچی سے اے کے ڈی سیکیورٹیز اور عارف حبیب، جبکہ پنجاب سے لیک سٹی، فاطمہ گروپ اور سٹی اسکول شامل ہیں، جو 23 دسمبر کو ہونے والی نیلامی میں حصہ لیں گے۔

حکومت نے پی آئی اے کی بولی کی قدر (Bid valuation) کے تعین کے لیے امریکی کمپنی سی بری ایوی ایشن کنسلٹنٹ کو پاکستان بلایا ہے۔ سی بری ایوی ایشن کنسلٹنٹ کمپنی مختلف ایئر لائنز کے 5 ہزار جہازوں کو کنسلٹنسی کی سہولت مہیا کرتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *