پاکستان میں گاڑیوں کی خریداری میں تیزی، بینک فنانسنگ 35 فیصد بڑھ گئی
اسلام آباد(بولونیوز)پاکستان میں گاڑی کے قرضے مزید آسان ہونے کے بعد آٹوموبائل مارکیٹ میں خریداری کا رجحان بڑھنے لگا ہے۔ بینکوں کی جانب سے آسان شرائط پر فنانسنگ میں اضافہ ہونے سے شہریوں کے لیے گاڑی کی ملکیت پہلے کے مقابلے میں زیادہ قابلِ حصول ہوگئی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق نومبر 2025 میں آٹو فنانسنگ 318 ارب روپے تک پہنچ گئی، جو گزشتہ سال اسی ماہ کے 235 ارب روپے کے مقابلے میں 35.5 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ماہانہ بنیادوں پر بھی فنانسنگ میں 0.8 فیصد اضافہ ہوا، جو اکتوبر 2025 کے 315 ارب روپے سے بڑھ کر نویمبر میں ریکارڈ کیا گیا۔
معاشی ماہرین کے مطابق گاڑی کے قرضوں میں اضافہ اس بات کی علامت ہے کہ بینک آٹو سیکٹر میں بڑھتی طلب کو بھرپور سپورٹ کر رہے ہیں، جبکہ شہریوں کے لیے گاڑی حاصل کرنا پہلے کے مقابلے میں زیادہ آسان ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فنانسنگ کی سہولت میں آسانی نہ صرف آٹوموبائل انڈسٹری کو مضبوط کر رہی ہے بلکہ ملکی معاشی سرگرمیوں پر بھی مثبت اثر ڈال رہی ہے۔


