بہادر آباد پولیس کی خفیہ اطلاع پر کارروائی، گٹکا ماوا فروشی میں ملوث ملزم گرفتار
کراچی(بولونیوز)ایس ایس پی ایسٹ زبیر نزیر شیخ کے مطابق تھانہ بہادر آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے گٹکا ماوا فروشی میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے تیار مضرِ صحت گٹکا ماوا برآمد کر لیا گیا ہے۔ گرفتار ملزم کی شناخت غلام اکبر ولد محمد جیون کے نام سے ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ملزم کے خلاف سندھ گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق گرفتار ملزم اس سے قبل بھی تھانہ بہادر آباد اور گلستانِ جوہر کے علاقوں سے اسی نوعیت کے جرائم میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔
ایس ایس پی ایسٹ زبیر نزیر شیخ نے کہا کہ مضرِ صحت اشیاء کی فروخت کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


