ماڑی پور میں موٹر سائیکل سوار نوجوانوں کو کچلنے والا ٹریلر پکڑا گیا
کراچی(بولونیوز) شہر قائد کے علاقے ماڑی پور میں موٹر سائیکل سوار نوجوانوں کو کچلنے والا ٹریلر پکڑا گیا، اور ڈرائیور گرفتار ہو گیا۔
کراچی کے علاقے ماڑی پور میں بڑا بورڈ پی ایف گیٹ کے قریب ٹریلر کے نیچے آ کر ایک نوجوان جاں بحق او ایک زخمی ہو گیا تھا، ماڑی پور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈرائیور کو گرفتار کر کے ٹریلر کو تحویل میں لے لیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق نوجوان کی شناخت 20 سالہ تیمور کے نام سے ہوئی ہے، جب کہ 22 سالہ کاشف زخمی ہوا تھا، حادثے کا نشانہ بننے والے دونوں لڑکے ماڑی پور کے رہائشی اور موٹر سائیکل پر جا رہے تھے۔


