سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو 14 سال قید بامشقت کی سزا

راولپنڈی(بولونیوز) سابق ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے 14 سال قیدِ بامشقت کی سزا سنا دی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے خلاف پاکستان آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی کا باقاعدہ آغاز کیا گیا تھا، جس کے بعد فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کا عمل 15 ماہ تک جاری رہا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ تمام قانونی تقاضے اور شواہد کا جائزہ لینے کے بعد فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے حتمی فیصلہ سنایا اور ملزم کو 14 سال قید بامشقت کی سزا دی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *