سرکاری ٹرانسپورٹ پر مفت سفر کرنے والوں کے لیے بُری خبر
لاہور(بولونیوز) پنجاب بھر میں سرکاری ٹرانسپورٹ پر مفت سفری سہولت ختم کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق کل سے میٹرو بس، اورنج لائن، سپیڈو اور الیکٹرک بسوں پر مفت سفر کی سہولت برقرار نہیں رہے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ مفت سفری سہولت کے خاتمے کا فیصلہ مالی دباؤ اور اخراجات میں…
سعودی عرب میں حضرت عمر فاروقؓ کے نام کا قدیم کتبہ دریافت، تاریخی روایات کو نئی تائید
ریاض(بولونیوز) سعودی عرب کے Saudi Heritage Commission نے ایک اہم تاریخی دریافت کا اعلان کیا ہے۔ مدینہ منورہ کے نواحی علاقے میں جاری آثارِ قدیمہ کی کھدائی کے دوران ایک پتھر ملا ہے جس پر اسلام کے دوسرے خلیفہ **Umar ibn al-Khattab**ؓ کا نام کندہ ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ پتھر “ابتدائی اسلامی آثار” کی…
حسن خیل میں وفاقی کانسٹیبلری کی چوکی پر دہشت گرد حملہ ناکام، 8 دہشت گرد ہلاک، 6 اہلکار شہید
پشاور(بولونیوز)پشاور کے علاقے حسن خیل میں وفاقی کانسٹیبلری کی ایک چوکی پر دہشت گردوں کی جانب سے بڑے حملے کی کوشش کو سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے اچانک چوکی پر حملہ کیا، جس پر اہلکاروں نے فوری جوابی کارروائی کی۔ شدید…
بحرین نیشنل گارڈ کے سربراہ کی پاک فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات
اسلام آباد(بولونیوز)بحرین نیشنل گارڈ کے سربراہ نے پاکستان ایئر فورس کے سربراہ سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی تعاون اور عسکری روابط کو مزید مضبوط بنانے پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دفاعی شراکت داری، پیشہ ورانہ تعاون اور تجربات کے تبادلے کو فروغ…
سپریم کورٹ کا سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں تاریخی فیصلہ، رحمان عرف بھولا اور زبیر عرف چریا بری
اسلام آباد(بولونیوز)سپریم کورٹ آف پاکستان نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں اہم فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان رحمان عرف بھولا اور زبیر عرف چریا کو باعزت بری کر دیا ہے۔ عدالتی کارروائی کے دوران فریقین کے وکلا نے دلائل دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ 2013 میں گرفتار ہونے والے رضوان قریشی کے بیان کی بنیاد…
ڈاکٹر پر تیزاب حملے کے خلاف ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال، ہسپتالوں میں نظام متاثر
کوئٹہ(بولونیوز)کوئٹہ میں ڈاکٹر پر تیزاب حملے کے خلاف ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری ہے جس کے باعث سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز اور آپریشن تھیٹرز کا نظام شدید متاثر ہو گیا ہے۔ ہڑتال کے باعث سول ہسپتال کوئٹہ سمیت بڑے سرکاری ہسپتالوں میں ہزاروں مریض علاج سے محروم ہیں اور دور دراز علاقوں سے…
جنگلات کی بے دریغ کٹائی، ماحولیاتی تباہی کا خطرہ شدت اختیار کرنے لگا
بیلہ(بولونیوز)بیلہ میں جنگلات کی غیر قانونی اور بے دریغ کٹائی ایک سنگین ماحولیاتی مسئلہ بنتی جا رہی ہے، جس کے باعث علاقے میں قدرتی توازن بگڑنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق متعلقہ قوانین اور اداروں کی موجودگی کے باوجود قیمتی درختوں کی کٹائی کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جبکہ لکڑی سے…
پنجاب حکومت کا 15 اہم شاہراہوں کو ڈبل کیرج وے میں تبدیل کرنے کا فیصلہ
لاہور(بولونیوز)پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے دباؤ، سفری سہولتوں میں بہتری اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے 15 اہم شاہراہوں کو ڈبل کیرج وے میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پنجاب حکومت کے مطابق اس منصوبے کے تحت وسطی اور جنوبی پنجاب کی اہم سڑکوں کو توسیع دے…
بلوچستان کو بحران سے نکالنے کے لیے اجتماعی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ
کوئٹہ(بولونیوز)کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینئر سیاستدان اور سابق سینیٹر نوابزادہ لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ بلوچستان اس وقت شدید بحران اور مشکلات سے گزر رہا ہے اور موجودہ حالات اجتماعی سوچ اور قومی یکجہتی کا تقاضا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حقیقی قبائلی عمائدین، سیاسی جماعتیں، وکلاء، ٹرانسپورٹرز،…
28ویں ترمیم کا شوشہ عوامی مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، حافظ نعیم الرحمان
کراچی(بولونیوز)کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ 28ویں آئینی ترمیم کا شوشہ چھوڑ کر سیاسی جماعتیں اپنے مفادات کے لیے کام کر رہی ہیں، جبکہ عوامی مسائل بدستور حل طلب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے لیے کے فور منصوبہ اور ایس تھری…


