پاکستان
کوئٹہ میں افغان مہاجرین کا انخلاء جاری، مالکان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
کوئٹہ (بولونیوز) عبدالقدوس روڈ تارو چوک کے علاقے میں افغان مہاجرین کے انخلا کے تحت 10 سے 12 دوکانیں خالی کرائی گئی ہیں۔ مقامی انتظامیہ نے ان مالکان کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے جو نوٹس کے باوجود اپنی پراپرٹیز افغان مہاجرین کو کرائے پر دے رہے ہیں۔ اس سے قبل انتظامیہ نے…
پاکستان نے غزہ کے مظلوموں کیلیے مزید 100 ٹن امدادی سامان روانہ کردیا
اسلام آباد (بولونیوز) وزیر اعظم کی ہدایت پر غزہ کے مظلوموں کی امداد کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان کی جانب سے 100 ٹن امدادی سامان غزہ روانہ کردی گئی ہے۔ ترجمان این ڈی ایم اے ے کے مطابق پاکستان کی جانب سے بھیجے جانے والے 100 ٹن امدادی سامان میں خیمے، ترپال شیٹس، جیری کینز…
اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھانے پراسلام آباد پولیس کے پانچ اہلکاربرطرف
اسلام آباد (بولونیوز) پولیس کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وفاقی پولیس کے پانچ اہلکاروں کواختیارات سے تجاوز کرنے اورڈیوٹی میں غفلت پر ملازمتوں سے برطرف کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز نے لیڈی کانسٹیبل سمیت پانچ اہلکاروں کوملازمتوں سے برطرف کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ برطرف ہونے…
عمران خان کی بہنوں کا دھرنا، پولیس نے کارکنان کی گرفتاریاں شروع کردیں
راولپنڈی (بولونیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر اڈیالہ جیل کے قریب اُن کی بہنوں نے دھرنا دے دیا۔ راولپنڈی میں اڈیالہ روڈ پر بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کا دھرنا جاری ہے، پولیس نے مظاہرین سے مذاکرات کر کے انہیں منتشر کرنے کی کوشش کی جو…
نیو کراچی ٹاؤن کے ریٹائرڈ ملازمین کو 90 لاکھ روپے سے زائد کے چیک تقسیم
کراچی (بولونیوز) نیو کراچی ٹاؤن میں ریٹائر ہونے والے 20 ملازمین کو ان کے واجبات کی ادائیگی کے لیے مجموعی طور پر 89 لاکھ 92 ہزار 829 روپے کے چیک تقسیم کیے گئے۔ چیک تقسیم کرنے کی تقریب چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف کی صدارت میں منعقد ہوئی، جس میں میونسپل کمشنر منور حسین…
کراچی چیمبر اف کامرس میں ڈی ائی جی ٹریفک کی شرکت
کراچی (بولونیوز) ای-چالان سسٹم اور ڈی میرٹ پوائنٹس کے نفاذ سے متعلق ڈی ائی جی ٹریفک ایس ایس پیز ٹریفک اور ڈی ایس پی ایڈمن کی شرکت- کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (KCCI) میں شہر کے ٹریفک نظام میں بہتری، ای-چالان کے طریقۂ کار، ڈی میرٹ پوائنٹس کے نفاذ، گاڑیوں کی پارکنگ کے مسائل…
کراچی کو جان بوجھ کر تباہی کے راستے پر دھکیلا جا رہا ہے، ایڈووکیٹ حسنین علی چوہان
کراچی (بولونیوز) کراچی آج جس بدترین حالت میں کھڑا ہے، یہ کسی قدرتی آفت کا نتیجہ نہیں بلکہ مسلسل حکومتی غفلت، لوٹ مار اور ناقص گورننس کا واضح ثبوت ہے۔ پاکستان تحریک انصاف و انصاف لائرز فورم کراچی کے رہنما اور معروف قانون دان ایڈووکیٹ حسنین علی چوہان نے کہا کہ صوبائی اور شہری حکومت…
دبئی ائیر شو کا آغاز، پاکستانی پائلٹس کی کارکردگی مرکز نگاہ
اسلام آباد (بولونیوز) دبئی ائیر شو میں جدید ترین جنگی اور کمرشل ہوائی جہازوں کی نمائش کے ساتھ ساتھ رنگ برنگے فضائی کرتب بھی دکھائے جا رہے ہیں۔ پاکستان ائیر فورس کے پائلٹس اپنی شاندار پرفارمنس سے بین الاقوامی توجہ حاصل کر رہے ہیں۔ اس ایونٹ میں چین کا جدید ائیر ڈیفنس سسٹم، پاکستان ایروناٹیکل…
عدالت کے حکم کے باوجود مجھے عمرے پر نہیں جانے دیا گیا: شیخ رشید
راولپنڈی (بولونیوز) سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مجھے عدالت کے حکم کے باوجود عمرے پر نہیں جانے دیا گیا۔ شاید شیخ صاب کو پتہ نہیں ہے کہ پاکستان میں 78 سال سے فوج کا حکم چلتا ہے. یہ حکمران، پولیس، بیوروکریٹس اور ججز سارے کٹ پتلی ہیں- لاہور ہائیکورٹ کے…
وزیراعلیٰ سندھ کا بچوں کے استحصال کے خلاف جنگ کا عزم
کراچی (بولونیوز) بچوں کے جنسی استحصال، بدسلوکی اور تشدد سے بچاؤ کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بچوں کے تحفظ کو ریاست کی بنیادی ذمہ داری قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں اور ان کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔ وزیراعلیٰ نے بچوں کے…


