پاکستان
سڈنی واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد 16 ہوگئی، 40 زخمی
سڈنی(بولونیوز)آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں بونڈائی بیچ پر ہونے والے فائرنگ واقعے میں ہلاک شدگان کی تعداد 16 تک پہنچ گئی ہے، جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے جو دورانِ علاج اسپتال میں جان کی بازی ہار گیا۔ پولیس کے مطابق واقعے میں 40 افراد زخمی ہوئے، جن میں 2 پولیس اہلکار بھی شامل…
دلی سےبمبئی،بنگال سےگجرات تک بھارت کبھی شکست فراموش نہیں کر سکے گا، وزیر اعظم
ہری پور(بولونیوز)وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دلی سے بمبئی اور بنگال سے گجرات تک بھارت کبھی شکست فراموش نہیں کر سکے گا۔ وزیر اعظم نے یونیورسٹی آف ہری پور میں لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ خیبر پختونخوا کے بہادر عوام نے ملک کیلیے بہت قربانیاں دی ہیں…
کراچی ایئرپورٹ پر ایئر بلیو کے عملے کی لاپرواہی، مسافر کا پاسپورٹ پھٹ گیا
کراچی(بولونیوز) کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نجی ایئرلائن ایئر بلیو کے عملے کی لاپرواہی کے باعث مسافر قدرت اللہ کا پاسپورٹ پھٹ گیا، جس کی وجہ سے وہ اپنی پرواز پی اے 170 سے جدہ نہیں جا سکے۔ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ایئر بلیو کے کاؤنٹر پر موجود خاتون…
جسٹس طارق جہانگیری نے جسٹس سرفراز کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل سے رجوع کر دیا
اسلام آباد(بولونیوز)جسٹس طارق جہانگیری نے سپریم جوڈیشل کونسل سے رجوع کرتے ہوئے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔ شکایت میں الزام لگایا گیا ہے کہ چیف جسٹس سرفراز زیر التوا مقدمے پر بات کرنے، جلد سماعت کے دباؤ ڈالنے اور مستعفی ہونے کا مشورہ دینے کے ذمہ دار ہیں۔ جسٹس طارق…
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار کا احتجاج، کارکن کی ہلاکت پر مطالبہ گرفتاری قاتلوں کی
کراچی(بولونیوز)ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایک بار پھر سازش کے تحت پارٹی کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے۔ نیو کراچی سیکٹر 5 ای میں ایم کیو ایم کارکن حاجی شہزاد کی نماز جنازہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ ہمارے کارکن…
بلڈرز پر بھتے کے واقعات میں اضافہ، چیئرمین آباد نے کارروائی کا مطالبہ کر دیا
کراچی(بولونیوز)ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز پاکستان (آباد) کے چیئرمین حسن بخشی نے کہا ہے کہ کراچی میں بھتہ مافیا کی سرگرمیاں دن بہ دن بڑھ رہی ہیں اور بلڈرز مسلسل ہراساں کیے جا رہے ہیں۔ آباد ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسن بخشی نے بتایا کہ گزشتہ 5 ماہ میں 10 ممبرز…
جناح ایئرپورٹ پر ناکارہ طیارے جنک یارڈ میں کباڑ بن گئے، سیکیورٹی اور آپریشنز متاثر
کراچی(بولونیوز)جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 25 سے زائد ناکارہ طیارے جنک یارڈ میں کھڑے کھڑے کباڑ میں تبدیل ہو گئے ہیں، جس کے باعث ایئرپورٹ کی سیکیورٹی اور آپریشنل ماحول کے لیے خطرات پیدا ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، ان طیاروں میں پرندوں نے گھونسلے بنا لیے ہیں اور چوہوں کی موجودگی بھی رپورٹ ہو…
ڈی ایس پی عثمان حیدر کی اہلیہ اور بیٹی کے قتل کا معمہ حل، ملزم گرفتار
لاہور(بولونیوز) رواں برس پنجاب پولیس کے حاضر سروس ڈی ایس پی محمد عثمان حیدر نے اپنی اہلیہ اور بیٹی کے اغوا کا مقدمہ درج کروایا تھا۔ 27 ستمبر سے لاپتا ہونے والی ان کی اہلیہ اور بیٹی کے فون بند ہونے کے بعد سسرال والوں کو بھی کوئی علم نہیں تھا۔ ابتدائی تفتیش میں پولیس…
ستم، قانون شکنی اور ناانصافی کے بڑھتے ہوئے واقعات شہریوں کومتاثرکررہےہیں، وکیل حسین علی چوہان
کراچی(بولونیوز)انصاف لائرز فورم کے سینئر رہنما اور کراچی کے معروف قانونی ماہر حسین علی چوہان نے ملک میں بڑھتے ہوئے ستم، قانون شکنی اور عدالتی ناکامی کے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حالات شہریوں کے بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہیں اور پاکستان کی ترقی اور…
بار کونسل جڑانوالہ میں صوبائی وزیر قانون نےمختلف پراجیکٹس کا افتتاح کردیا
لاہور(بولونیوز)صوبائی وزیر قانون رانا محمد اقبال خان نے تحصیل جڑانوالہ کا دورہ کرتے ہوئے تحصیل بار کونسل جڑانوالہ میں مختلف پراجیکٹس کا افتتاح کیا۔ ان منصوبوں کے تحت لائف جم کلب، کمیٹی روم، ڈسپنسری، ڈاکخانہ، چینج روم، واش روم اور دیگر جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر قانون نے لیڈیز…


