پولیس اہلکاروں کے سوشل میڈیا استعمال پر سخت پابندیاں، 3 دن کی مہلت

کراچی(بولونیوز) تمام پولیس افسران، کانسٹیبلز اور لیڈی پولیس کانسٹیبلز کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال سے متعلق سخت ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

جاری کردہ حکم نامے کے مطابق پولیس اہلکاروں کو 3 دن کی مہلت دی گئی ہے کہ وہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر موجود پولیس یونیفارم، سرکاری مقامات یا اسلحہ کے ساتھ بنائی گئی تمام تصاویر اور ویڈیوز فوری طور پر حذف کریں۔

احکامات میں مزید کہا گیا ہے کہ سرکاری دفاتر، عمارتوں یا کسی بھی سرکاری مقام پر ویڈیوز یا تصاویر بنانے اور انہیں سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

اسی طرح پولیس وردی یا سرکاری اسلحہ کے ساتھ کسی بھی قسم کی تصاویر یا ویڈیوز بنانا اور شیئر کرنا سختی سے ممنوع قرار دیا گیا ہے۔
ہدایت نامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تمام اہلکار اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس جیسے فیس بک، انسٹاگرام، یوٹیوب، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک کو پرائیویٹ کریں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام اہلکاروں کو ان ہدایات پر عملدرآمد کے لیے 3 دن کی مہلت دی گئی ہے، جبکہ مقررہ مدت کے بعد خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *