عالمی بینک نے پاکستان کی علاقائی درجہ بندی تبدیل کردی

اسلام آباد(بولونیوز)عالمی بینک نے مالی سال 2026 سے پاکستان کی علاقائی درجہ بندی میں تبدیلی کرتے ہوئے اسے جنوبی ایشیا کے گروپ سے نکال کر نئے ریجنل کلسٹر “MENAAP” (مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ، افغانستان اور پاکستان) میں شامل کر دیا ہے۔

عالمی بینک کے مطابق اس نئی درجہ بندی کے ساتھ ریاض میں ایک نیا علاقائی مرکز بھی قائم کیا گیا ہے تاکہ متعلقہ ممالک کے ساتھ روابط اور منصوبہ بندی کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

معاشی ماہرین کے مطابق اس تبدیلی کے پاکستان پر مخلوط اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ ایک جانب خلیجی ممالک کے ساتھ معاشی و تجارتی روابط میں بہتری کے مواقع پیدا ہوں گے، جبکہ دوسری جانب پانی کے معاہدوں اور ممکنہ مالی معاونت یا قرضوں کے ڈھانچے میں تبدیلی جیسے چیلنجز بھی سامنے آ سکتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ نئی درجہ بندی پاکستان کی علاقائی اقتصادی پالیسیوں پر بھی اثر انداز ہو سکتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *