پاکستان
مرکزی ملزم قیصر اقبال کی 14 ارب روپے کی پلی بارگین کی درخواست نیب میں جمع
اسلام آباد(بولونیوز)کوہستان کے 40 ارب روپے کے میگا کرپشن اسکینڈل میں اہم پیش رفت سامنے آ گئی۔ اسکینڈل کے مرکزی ملزم قیصر اقبال نے 14 ارب روپے کی پلی بارگین کے لیے قومی احتساب بیورو (نیب) میں باضابطہ درخواست جمع کرا دی ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق قیصر اقبال محکمہ سی اینڈ ڈبلیو میں ہیڈ…
گڈانی میں ممنوعہ لائٹ بوٹس کے خلاف محکمہ فشریز کی بڑی کارروائی، دو کشتیاں تحویل میں
گڈانی(بولونیوز) محکمہ فشریز بلوچستان کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لسبیلہ و حب نورالدین خراسانی نے گڈانی کے ماہی گیروں اور مقامی عوام کی شکایات اور احتجاج پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ممنوعہ لائٹ بوٹس کے خلاف بھرپور کارروائی کی، جس کے دوران 2 لائٹ بوٹس اپنی تحویل میں لے لی گئیں۔ کارروائی کے دوران محکمہ فشریز کی…
گارڈن میں ڈمپر کی ٹکر سے شہری کی ہلاکت کے بعد ہنگامہ آرائی
کراچی(بولونیوز) گارڈن میں ڈمپر کی ٹکر سے شہری کی ہلاکت اور اس کے بعد ہونے والی ہنگامہ آرائی کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آگئی۔ آئی جی سندھ نے سندھ ہائیکورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں واضح کیا ہے کہ شہری عبدالقادر میمن کے خلاف صوبے بھر میں کوئی مقدمہ درج نہیں۔ 3…
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں موسمِ سرما کی پہلی بارش، سردی کی شدت میں اضافہ
کوئٹہ(بولونیوز)کوئٹہ، چمن اور بلوچستان کے دیگر سرحدی علاقوں میں موسمِ سرما کی پہلی بارش کے بعد سردی کی شدت میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے۔ پاک افغان اور پاک ایران سرحدی علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی جس کے باعث متعدد نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے۔ کوژک ٹاپ، شیلاباغ، قلعہ عبداللہ، ژڑہ بند، توبہ اچکزئی…
پی آئی اے کا مسافروں کے لیے فوگ الرٹ، شدید دھند کے باعث فضائی آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ
اسلام آباد(بولونیوز)ملک کے بیشتر شہروں میں شدید دھند کے باعث پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے اپنے مسافروں کے لیے فوگ الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق دھند کے سبب مختلف ایئرپورٹس پر پروازوں کی روانگی میں تاخیر یا شیڈول میں تبدیلی کا امکان ہے، جس کے باعث…
حج 2026: سعودی ڈیڈ لائن میں صرف ایک روز باقی،پاسپورٹ دفاتر کھلے رکھنے کی ہدایت
اسلام آباد(بولونیوز)حج 2026 کے سلسلے میں سعودی عرب کی مقررہ ڈیڈ لائن میں صرف ایک روز باقی رہ گیا ہے، جس کے باعث پاکستان کی وزارتِ مذہبی امور نے ہنگامی اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ وزارتِ مذہبی امور نے ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ کو خط لکھ کر درخواست کی ہے کہ آج اور کل ملک بھر…
ایبٹ آباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ، باپ نے تین بچوں کو زہر دے کر قتل کر دیا، والدہ زخمی
ایبٹ آباد(بولونیوز)تھانہ میرپور کی حدود کاغان کالونی میں افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں مبینہ طور پر حالات سے تنگ ایک شخص نے اپنے تین معصوم بچوں کو زہر دے کر مار ڈالا۔ واقعے نے پورے علاقے کو سوگوار کر دیا اور شہر میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ تفصیلات…
ایزی پیسہ صارفین کے لیےخوشخبری،100 سے زائد کرنسیوں میں ادائیگیاں اور ترسیلاتِ زر کی سہولت
کراچی(بولونیوز)ایزی پیسہ نے اپنے صارفین کے لیے اہم اور سہل ترین سروس متعارف کرا دی ہے، جس کے تحت اب صارفین 100 سے زیادہ کرنسیوں میں سرحد پار ادائیگیاں کر سکیں گے، جبکہ 100 سے زائد ممالک سے ترسیلاتِ زر براہِ راست اپنے ایزی پیسہ اکاؤنٹ میں وصول کی جا سکیں گی۔ ایزی پیسہ ڈیجیٹل…
یہ ابھی ابتدا ہے، آگے انتہا اور قیامت باقی ہے انتظار کریں، فیصل واوڈا
اسلام آباد(بولونیوز)سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ یہ ابھی ابتدا ہے، آگے انتہا اور قیامت باقی ہے؛ 9 مئی کے شواہد اور گواہی کا انتظار کریں۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ اللہ رحم کرے! جیسا کہا تھا کہ دسمبر کا مہینہ ہے اور سب کچھ دیوار پر لکھا ہے، مگر کان سے بہرے اور…
توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ حکمرانوں کیلئے ایک بہت بڑا سبق ہے، مصطفیٰ کمال
اسلام آباد(بولونیوز)وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے سابق وزیراعظم اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک بڑا فیصلہ ہے اور کیس سنگین نوعیت کا تھا، یہ فیصلہ حکمرانوں کے لیے بڑا سبق ہے۔ وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال…


