انٹرنیشنل نیوز
یورپ اپنی بقا کی جنگ خود لڑے گا، امریکا اب واحد ترجیح نہیں: یورپی یونین کے خارجہ پالیسی سربراہ
برسلز(بولونیوز) یورپی یونین کے خارجہ پالیسی کے سربراہ کاجا لاس نے کہا ہے کہ یورپ اب امریکا کی واحد ترجیح نہیں رہا، اس لیے اب یورپی ممالک کو اپنی بقا اور دفاع کی جنگ خود لڑنی ہوگی۔ کا جا لاس نے برسلز میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے ساتھ تعلقات میں تبدیلی عارضی…
بحری بیڑا آ رہا ہے، اب معاہدہ کرو یا حملے کا سامنا، ٹرمپ کی ایران کو دھمکی
واشنگٹن(بولونیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ معاہدہ کرو یا پھر بدترین حملے کا سامنا کرو۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر زور دیا ہے کہ وہ معاہدہ کر لے ورنہ اگلا حملہ “بہت بدتر” ہو گا۔ انہوں نے بدھ کو ٹروتھ سوشل پر پوسٹ میں…
بھارت میں طیارے کی کریش لینڈنگ، مہاراشٹرا کے نائب وزیراعلیٰ سمیت 5 افراد ہلاک
انڈیا(بولونیوز)بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں طیارے کی کریش لینڈنگ کے نتیجے میں نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار ہلاک ہو گئے۔طیارے کو حادثہ ضلع پونے کے علاقے بارہ متی میں پیش آیا اور حادثے کا شکار ہونے والے چارٹرڈ طیارے میں مہاراشٹرا کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار بھی سوار تھے۔ طیارے میں اجیت پوار کے دو ساتھی…
عمان، سیاحتی کشتی بیچ سمندر میں ڈوب گئی، 3 فرانسیسی سیاح ہلاک
مسقط، عمان(بولونیوز)عمان میں فرانسیسی سیاحوں کو لے جانے والی کشتی بیچ سمندر میں ڈوب گئی، جس کے نتیجے میں تین سیاح ہلاک ہو گئے۔واقعے کے مطابق، کشتی میں 23 فرانسیسی سیاح سیر و تفریح کے لیے سوار تھے جب کشتی اچانک الٹ گئی اور پچیس افراد کھلے سمندر میں گر گئے۔ تین سیاح موقع پر…
دبئی میں دنیا کی پہلی “سونے کی سڑک” بنانے کا اعلان
دبئی(بولونیوز)دبئی حکومت نے نیا گولڈ ڈسٹرکٹ باقاعدہ طور پر افتتاح کر دیا ہے، جس میں دنیا کی پہلی گولڈ اسٹریٹ جلد شروع کی جائے گی۔دبئی کے گولڈ ڈسٹرکٹ کو نیا سیاحتی مقام بنانے کا منصوبہ ہے، جہاں ہزار سے زائد گولڈ ریٹیلرز کے ساتھ جدید تجارتی مرکز تعمیر کیا جائے گا۔ منصوبے اور ڈیزائن کو…
نیپا وائرس کے پھیلاؤ سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے انعقاد پر خدشات
بھارت(بولونیوز)نیپا وائرس کے پھیلاؤ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے انعقاد پر سوالیہ نشان کھڑا کر دیا ہے۔ ٹورنامنٹ کے آغاز سے چند ہفتے قبل سامنے آنے والی اس صورتحال نے کھیلوں کے حلقوں اور شائقین میں تشویش پیدا کر دی ہے۔ بھارت کی ریاست مغربی بنگال میں نیپا وائرس کے کیسز کی تصدیق…
امریکا میں برفانی طوفان شدید، سردی میں 29 افراد ہلاک
واشنگٹن(بولونیوز)امریکا میں برفانی طوفان شدید ہو گیا ہے، کئی علاقوں میں ایک فٹ سے زیادہ برف پڑ گئی، کچھ علاقوں میں دہائی کی شدید ترین سردی محسوس کی گئی، مختلف حادثات میں 29 افراد ہلاک ہو گئے۔ سردیوں کے طاقتور طوفان کے بعد امریکا کے مختلف علاقوں میں شدید برف باری، اولے اور برفانی جماؤ…
آج برطانیہ سے ٹکرانے والے طوفان چندرا سے نظام زندگی متاثر ہونے کا خدشہ
لندن(بولونیوز)برطانیہ کو ایک بعد ایک طوفان کا سامنا ہے،آج برطانیہ سے ٹکرانے والا طوفان چندرا اپنے ساتھ تیز ہوائیں اور بارش لے کر آئے گا۔ یہ رواں سال برطانیہ سے ٹکرانے والا تیسرا طوفان ہوگا، طوفان چندرا کے سبب ملک کے بیش تر حصوں میں نظام زندگی متاثر ہونے کا امکان ہے، شمالی آئرلینڈ، جنوب…
چین: شمال مغربی صوبے میں 5.5 شدت کا زلزلہ
بیجنگ(بولونیوز)چین کے شمال مغربی صوبے گانسو میں 5.5 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا، جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ چین کے زلزلہ نیٹ ورکس سینٹر کا کہنا ہے کہ چین کے شمال مغربی صوبہ گانسو کے گانان تبت خود مختار پریفیکچر کی ٹیبو کاؤنٹی میں گزشتہ روز 5.5 شدت کا زلزلہ…
انڈونیشیا میں لینڈ سلائیڈنگ، 38 افراد لقمہ اجل بن گئے
جکارتہ(بولونیوز)انڈونیشیا کے مغربی صوبہ جاوا کے علاقے سیسارُوا میں لینڈ سلائیڈنگ سے 38 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ لاشوں کی شناخت کا عمل تاحال جاری ہے۔ قومی ادارہ برائے قدرتی آفات (بی این پی بی) نے بتایا کہ پیر کی شام تک 20 افراد کی شناخت مکمل کر کے لاشیں ان کے لواحقین کے حوالے…


