پاکستان
پنجاب میں مفت سرکاری سفری سہولت سے 5 دن میں 50 لاکھ مسافروں نے فائدہ اٹھایا
لاہور(بولونیوز) پنجاب میں سرکاری مفت سفری سہولت سے فائدہ اٹھانے کا نیا ریکارڈ قائم ہو گیا ہے۔ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق صرف 5 دن کے دوران تقریباً 50 لاکھ مسافر میٹرو بس اور اورنج لائن ٹرین میں سفر کر چکے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شہریوں کی طرف سے مفت…
دوگروپوں کے تصادم میں دو خواتین جاں بحق، وزیر داخلہ کا اظہار افسوس
سندھ کندھ کوٹ(بولونیوز)وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کندھ کوٹ میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں دو خواتین کے جاں بحق ہونے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر داخلہ نے ایس ایس پی کشمور سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی اور پولیس کو ہدایت کی کہ ملزمان…
پاکستان عالمی امن کے علمبردار کے طور پر ابھرا، ملک خدا بخش
کراچی(بولونیوز)ملک خدا بخش، صدر پاکستان بزنس فورم (سندھ ریجن)، کنوینر FPCCI انرجی اسٹینڈنگ کمیٹی اور سینئر رہنما پی پی ڈی اے، نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے نتیجے میں اگر ایران پر عائد پابندیاں ختم ہو جائیں تو پاکستان کو اقتصادی لحاظ سے غیر معمولی فوائد حاصل ہوں گے۔ ملک کو ایران سے سستی…
پاکستان کی شاندار سفارتی کوششوں نے دنیا کو تیسری عالمی جنگ سے بچا لیا، ملک محمد بوسٹن
کراچی(بولونیوز)ملک محمد بوسٹن، چیئرمین ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ECAP)، نے امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کو روکنے میں پاکستان کی غیر معمولی سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی…
گارڈن ویلفیئرایسوسی ایشن اورہیلپ اینڈ سیف فاؤنڈیشن کے وفد گورنرسندھ سے ملاقات
کراچی(بولونیوز)گارڈن ویلفیئر ایسوسی ایشن اور ہیلپ اینڈ سیف فاؤنڈیشن کے صدر عبدالقادر میمن نے اپنے وفد کے ہمراہ گورنر سندھ نہال ہاشمی سے ملاقات کی، جس میں اولڈ سٹی ایریا میں نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے کوآرڈینیٹر فہد شفیق، سینیئر…
رینٹ اے کار کے مالک کے لرزہ خیز قتل کا انکشاف، بیوی اور بچے بھی لاپتہ
کراچی(بولونیوز) رینٹ اے کار کے مالک کو بے دردی سے قتل کرکے تیزاب سے جلا دیا گیا، تاہم مقتول کے زیرِ استعمال گاڑی کا اب تک سراغ نہیں مل سکا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نوری آباد سے دو اپریل کو ملنے والی نامعلوم لاش کی شناخت ہوگئی، پولیس حکام نے بتایا کہ مقتول…
مہنگی ایل پی جی سے ستائے عوام کے لیے اچھی خبر، قیمت میں بڑی کمی کا اعلان
کراچی(بولونیوز)مہنگی ایل پی جی سے پریشان عوام کے لیے ریلیف کی خبر سامنے آئی ہے، ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں بڑی کمی کا اعلان کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مہنگی ایل پی جی سے پریشان عوام کے لیے ریلیف کی خبر سامنے آئی ہے، ملک بھر میں ایل پی جی کی فی…
تجاوزات کے خاتمے کے باوجود شہری مشکلات کا شکار، آپریشنز محض نمائشی ثابت
کراچی(بولونیوز)کراچی کے ضلع ملیر سمیت مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف کیے جانے والے آپریشنز شہریوں کے لیے ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ثابت ہو رہے ہیں۔ کمشنر کمشنر کراچی اور میئر میئر کراچی کے واضح احکامات کے باوجود تجاوزات کا مکمل خاتمہ ممکن نہ ہو سکا، جس کے باعث شہری شدید مشکلات کا سامنا…
ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں نمایاں اضافہ
اسلام آباد(بولونیوز)او جی ڈی سی ایل کے ترجمان کے مطابق ملک میں تیل اور گیس کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رواں سال کے پہلے تین ماہ میں 3,010 بیرل یومیہ تیل اور 32 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس کا اضافہ ہوا ہے۔ نئے دریافت شدہ…
ملک میں 13 اپریل سے دوسری انسداد پولیو مہم کا آغاز
اسلام آباد(بولونیوز)نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر (این ای او سی) نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں 13 اپریل سے دوسری قومی انسداد پولیو مہم شروع ہوگی۔ این ای او سی کے مطابق اس مہم کے دوران ملک بھر میں تقریباً 4 کروڑ 50 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، اور 4 لاکھ…


