انٹرنیشنل نیوز
تمہاری دھمکیاں ہمارے جوتے کی نوک پر‘ایرانی وزیرخارجہ کا اسرائیل،امریکا کو کرارا جواب
تہران(بولونیوز)ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اسرائیل اور امریکا کی جانب سے دی جانے والی قتل کی دھمکیوں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ایران ایسی دھمکیوں سے مرعوب ہونے والا نہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے تند و تیز بیان میں کہا کہ تمہاری دھمکیاں ہمارے جوتے کی…
ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے نئے ترجمان کی تقرری کر دی
تہران(بولونیوز)ایران کی نیم فوجی تنظیم پاسدارانِ انقلابِ اسلامی نے بریگیڈیئر جنرل حسین محبی کو نیا ترجمان مقرر کر دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جاری کردہ سرکاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ بریگیڈیئر جنرل حسین محبی کو شہید علی محمد نائینی کی جگہ ترجمان تعینات کیا گیا ہے، جو گزشتہ ماہ امریکی…
ٹرمپ کا ایران کا محفوظ شدہ افزودہ یورینیئم قبضے میں لینے کا عندیہ
واشنگٹن(بولونیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے محفوظ شدہ افزودہ یورینیئم پر قبضہ کرنے کے امکان کا اظہار کیا ہے، تاہم دفاعی ماہرین نے اس نوعیت کے کسی بھی امریکی فوجی مشن کو نہایت خطرناک بلکہ عملی طور پر ناممکن قرار دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ…
اٹلی کے مسلسل تیسری بار فٹ بال ورلڈ کپ میں ناکامی پر بڑا استعفیٰ
اٹلی(بولونیوز)فٹ بال کی تاریخ کی کامیاب ترین ٹیموں میں شامل اٹلی کے مسلسل تیسری مرتبہ فٹ بال ورلڈ کپ میں کوالیفائی نہ کر پانے پر بڑا استعفیٰ سامنے آ گیا ہے۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اٹلی فٹ بال فیڈریشن کے صدر گیبریل گریوینا نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ یہ فیصلہ…
پوپ لیو اور اسرائیلی صدر میں گفتگو، ایران جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات پر زور
کیتھولک(بولونیوز) مسیحی برادری کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ پر ایران کے ساتھ جاری جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات کی راہ اختیار کرنے پر زور دیا ہے۔ ویٹیکن سے جاری بیان کے مطابق پوپ لیو اور اسرائیلی صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں پوپ لیو نے اس امر…
ایران جنگ کے بعد پہلی بار فرانسیسی بحری جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی
تہران(بولونیوز)ایران پر مسلط امریکی و اسرائیلی جنگ کے بعد پہلی مرتبہ فرانس سے منسلک ایک بحری جہاز نے آبنائے ہرمز کو کامیابی کے ساتھ عبور کر لیا ہے، جسے جنگ کے بعد مغربی یورپی کمپنی سے وابستہ کسی جہاز کی پہلی نمایاں نقل و حرکت قرار دیا جا رہا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے بلومبرگ…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران پر ممکنہ شدید حملوں کا اعلان
واشنگٹن(بولونیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ دو سے تین ہفتوں کے اندر ایران پر مزید شدید حملے کیے جا سکتے ہیں، اگر ایران موجودہ معاہدے پر رضامند نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے صورت میں امریکی افواج ایرانی پاور پلانٹس کو نشانہ بنا سکتی ہیں۔ صدر ٹرمپ نے آبنائے…
تیل بردار جہاز بلا کسی رکاوٹ کےکراچی پہنچ رہے ہیں
دوحہ(بولونیوز)پاکستان کے تیل بردار جہاز بلا کسی رکاوٹ کے آبنائے ہرمز سے کامیابی سے گزر کر کراچی پہنچ رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی حکام نے پاکستانی بحری جہازوں کے لیے خصوصی سفارتی راہداری فراہم کی، جس کے بعد بحری جہاز ایم ٹی کراچی نے محفوظ طریقے سے آبنائے ہرمز عبور کیا اور…
ایران کا دعویٰ، امریکی طیارہ بردار بیڑے پر میزائل حملہ، اسرائیل پر بھی میزائل داغے گئے
تہران/واشنگٹن/تل ابیب(بولونیوز) ایران کی پاسدارانِ انقلاب (IRGC) نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے USS Abraham Lincoln امریکی طیارہ بردار بحری بیڑے پر کروز میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔ ایرانی فوج نے اعلان کیا ہے کہ دشمن کیخلاف 91 ویں لہر کے آپریشن کے تحت بحریہ نے اس بیڑے کو نشانہ بنایا۔ایران نے اسی حملے…
آبنائے ہرمز کی کشیدگی کی وجہ ایران میں غیر قانونی فوجی کارروائیاں ہیں، چین
چین(بولونیوز)آبنائے ہرمز کے مسئلے کی بنیادی وجہ ایران میں کی جانے والی غیر قانونی فوجی کارروائیاں ہیں۔ چینی وزارتِ خارجہ کے مطابق طاقت اور جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہوتیں، اس لیے کشیدگی کے خاتمے کے لیے بات چیت اور سفارتی راستہ اختیار کیا جانا چاہیے۔ چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے بیان…


