امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران پر ممکنہ شدید حملوں کا اعلان

واشنگٹن(بولونیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ دو سے تین ہفتوں کے اندر ایران پر مزید شدید حملے کیے جا سکتے ہیں، اگر ایران موجودہ معاہدے پر رضامند نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے صورت میں امریکی افواج ایرانی پاور پلانٹس کو نشانہ بنا سکتی ہیں۔

صدر ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کے حوالے سے کہا کہ امریکہ کو اس کی ضرورت نہیں، نہ تو امریکا یہاں سے تیل حاصل کرتا ہے اور نہ کرے گا۔ انہوں نے دیگر ممالک کو مشورہ دیا کہ جو تیل حاصل نہیں کر سکتے، وہ امریکا سے لے لیں، اور جو ممالک خود حاصل نہیں کر سکتے، انہیں آبنائے ہرمز سے تیل لینا ہوگا۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ تنازع ختم ہونے کی صورت میں آبنائے ہرمز قدرتی طور پر کھل جائے گا۔ انہوں نے اسرائیل، سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات، کویت اور بحرین کو عظیم ممالک قرار دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *