جنگ ختم کرنے کو تیار ہیں، مگر تنازع دوبارہ شروع نہ ہونے کی ضمانت دی جائے: ایرانی صدر
تہران(بولونیوز)ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران امریکا اور اسرائیل کے ساتھ جنگ ختم کرنے کے لیے تیار ہے، تاہم ایران اس بات کی مضبوط ضمانت چاہتا ہے کہ تنازع دوبارہ شروع نہیں کیا جائے گا۔ ایرانی صدر نے یہ بات یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوستا سے ٹیلی فونک گفتگو کے…
ایران کا سعودی عرب میں امریکی پائلٹوں اور فضائی عملے پر بڑے حملے کا دعویٰ
تہران(بولونیوز)ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے سعودی عرب میں امریکی پائلٹوں اور لڑاکا طیاروں کے عملے پر بڑے حملے کا دعویٰ کیا ہے، جس سے مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی ایک بار پھر شدت اختیار کر گئی ہے۔ پاسدارانِ انقلاب کے مطابق بریگیڈئیر جنرل سید ماجد موسوی نے بتایا کہ سعودی عرب کے الخرج علاقے میں مقیم…
بھارت کے اسٹریٹجک ایئرپورٹس کی اچانک بندش، خطے میں کشیدگی میں اضافہ
انڈیا(بولونیوز)بھارت کے دو اسٹریٹجک ایئرپورٹس، جودھپور ایئر بیس اور سرینگر ایئرپورٹ کو ہر قسم کی سویلین پروازوں کے لیے اچانک بند کر دیا گیا ہے، جس کے بعد خطے میں ہائی الرٹ کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق جودھپور ایئر بیس کو بھارتی فضائیہ کا ایک انتہائی اہم اسٹریٹجک مرکز سمجھا جاتا…
روس میں فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ حادثے کا شکار، 29 افراد ہلاک
روس(بولونیوز)فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 29 افراد ہلاک ہو گئے۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ کریمیا میں حادثے کا شکار ہوا۔ وزارت دفاع نے بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ اے این 26 تھا، جس میں 23 مسافر اور عملے کے 6 ارکان…
خیبر پختونخواہ میں سیکیورٹی فورسز کے دو کامیاب آپریشنز، 13 خوارج ہلاک
راولپنڈی(بولونیوز)گزشتہ روزصوبہ خیبر پختونخواہ میں سیکیورٹی فورسز نے دو الگ الگ انٹیلی جنس بنیادوں پر کیے گئے آپریشنز کے دوران ہندوستانی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 13 خوارج کو ہلاک کر دیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خوارج کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر ضلع خیبر کے علاقے باڑہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن…
سیکورٹی پروٹوکولز کی خلاف ورزی پر شاہین آفریدی پر 10 لاکھ روپے جرمانہ
لاہور(بولونیوز) قومی کرکٹر شاہین آفریدی اور سکندر رضا کے خلاف ہوٹل میں کچھ افراد کو زبردستی اپنے کمرے میں لے جانے کی رپورٹس سامنے آنے کے بعد پولیس نے کارروائی کی۔ پولیس نے دونوں کرکٹرز پر سیکیورٹی ضوابط کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا اور شاہین آفریدی کو 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا…
پنجاب ہائی وے پٹرول پولیس کے ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کے اختیارات محدود
لاہور(بولونیوز) کرپشن اور بے ضابطگیوں کی شکایات کے بعد پنجاب ہائی وے پٹرول پولیس سے کمرشل وہیکلز کے بعد موٹرکار، جیپ اور ٹریکٹر کے لائسنس بنانے کے اختیارات واپس لے لیے گئے ہیں۔ اب پی ایچ پی صرف موٹر سائیکل کے ڈرائیونگ لائسنس جاری کرے گی۔ اس سلسلے میں ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی…
پی سی بی کا اعلان: قومی کرکٹرز سوشل میڈیا پر بغیر اجازت پوسٹ نہیں کر سکیں گے
اسلام آباد(بولونیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹرز کو ہدایت دی ہے کہ وہ سینٹرل کنٹریکٹ کی خلاف ورزی کیے بغیر کسی بھی سوشل میڈیا پوسٹ کے لیے بورڈ کی میڈیا ڈپارٹمنٹ کی اجازت حاصل کریں۔ ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں اور ان کے منیجرز کو گائیڈ لائنز سے آگاہ کر دیا گیا ہے…
نئے بجلی کنکشن لگوانے والے صارفین کے لیے بڑی خبر: فیس میں غیر معمولی اضافہ
لاہور(بولونیوز) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے نئے بجلی کنکشن کے نرخوں میں بڑی تبدیلی کر دی ہے۔ اب صارفین کو نئے بجلی میٹر کے لیے 6 ہزار 400 روپے کی بجائے 21 ہزار 300 روپے جمع کروانے ہوں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نئے بجلی میٹر اور کیبل کے لیے 17 ہزار 700 روپے ادا…
ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ ڈیل چاہتے ہیں، جنگ شدت اختیار کر سکتی ہے، امریکی وزیر جنگ
امریکہ(بولونیوز)امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ ڈیل چاہتے ہیں، تاہم اگر ایران معاہدے پر نہ آیا تو جنگ شدت کے ساتھ جاری رہے گی۔ وزیر جنگ نے بتایا کہ مشرقِ وسطیٰ کے حالیہ دورے کے دوران انہوں نے امریکی فوجیوں سے ملاقات…


