غیر قانونی چنگچی رکشوں کے باعث ٹریفک نظام متاثر، شہریوں کو مشکلات کا سامنا
کراچی(بولونیوز)شہر کے علاقے آگرہ تاج سے لسبیلہ تک غیر قانونی چنگچی رکشہ مافیا کے سرگرم ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہو رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر منچھی شریف بلوچ کے زیرِ سرپرستی چلنے والے غیر قانونی چنگچی رکشے شاہراہ پر کھلے عام چل رہے ہیں، جس سے روزانہ ٹریفک جام معمول بن چکا ہے۔
علاقہ مکینوں اور تاجروں کا کہنا ہے کہ اس روٹ پر ٹریفک کی بدترین صورتحال کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ ایمبولینس اور دیگر ہنگامی گاڑیوں کی آمد و رفت بھی متاثر ہو رہی ہے۔شہری حلقوں نے ٹریفک پولیس کراچی اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر قانونی چنگچی رکشوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے تاکہ ٹریفک نظام بہتر ہو سکے اور عوام کو ریلیف مل سکے۔


