گلگت بلتستان انتخابات: ق لیگ کی 10 امیدواروں کے ساتھ انتخابی مہم تیز
گلگت(بولونیوز)پاکستان مسلم لیگ (ق) نے گلگت بلتستان میں 10 امیدواروں کے ساتھ اپنی انتخابی مہم مزید تیز کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق پارٹی صدر چودھری شجاعت حسین کی ہدایت پر مختلف علاقوں بشمول سکردو اور گلگت میں انتخابی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں، جبکہ مرکزی رہنما عوامی رابطہ مہم کو بھی مزید تیز کر…
پی آئی اے کی پرواز پر ملتان کے حجاج کو چھوڑے جانے کا واقعہ، جدہ ایئرپورٹ پر احتجاج
جدہ(بولونیوز)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی ایک پرواز سے متعلق افسوسناک صورتحال سامنے آئی ہے، جس میں مبینہ طور پر ملتان کے حجاج کو چھوڑ کر طیارہ روانہ ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق جدہ ایئرپورٹ پر موجود حجاج کرام نے شدید احتجاج کیا، جن میں خواتین عازمین بھی شامل تھیں۔ متاثرہ حجاج کا کہنا ہے کہ ان…
صدرِ مملکت سے محسن نقوی کی ملاقات، 2 گھنٹے طویل مشاورت
کراچی(بولونیوز)آصف علی زرداری سے محسن نقوی کی کراچی میں اہم ملاقات ہوئی، جو تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہی۔ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی و سکیورٹی صورتحال سمیت مختلف اہم قومی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان داخلی صورتحال اور دیگر اہم معاملات پر بھی مشاورت…
پاکستان کی لبنان پر اسرائیلی حملوں کی مذمت، عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار
نیویارک(بولونیوز)پاکستان نے لبنان پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے خطاب کرتے ہوئے لبنان پر اسرائیلی حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ پائیدار امن صرف بات چیت…
کراچی میں اسلحہ کلچر سے متعلق ایم کیو ایم پاکستان اور جماعت اسلامی کے درمیان لفظی جنگ
کراچی(بولونیوز)ایم کیو ایم پاکستان نے الزام عائد کیا ہے کہ کراچی میں اسلحہ اور کلاشنکوف کلچر کو فروغ دینے والی جماعت جماعتِ اسلامی ہے، اور کہا ہے کہ تاریخ کو جھٹلایا نہیں جا سکتا۔ ایم کیو ایم پاکستان کے مطابق جماعتِ اسلامی کی جانب سے “تھنڈر اسکواڈ” جیسے اقدامات نے شہر میں تشدد کی سیاست…
190 ملین پاؤنڈ کیس: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکالت ناموں پر دستخط نہ ہو سکے
اسلام آباد(بولونیوز)190 ملین پاؤنڈ کیس میں اپیل دائر کرنے کے لیے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکالت ناموں پر دستخط نہ ہو سکے۔تفصیلات کے مطابق وکیل خالد یوسف چوہدری اڈیالہ جیل میں تقریباً چار گھنٹے انتظار کے بعد واپس لوٹ گئے۔ ان کا کہنا ہے کہ وکالت نامے 25 مئی کو…
وفاقی حکومت کا سول سرونٹس کے لیے فارن نیشنلٹی ڈسکلوزر رولز 2026 نافذ کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(بولونیوز)وفاقی حکومت پاکستان نے سول سرونٹس کے لیے “سول سرونٹس ڈسکلوزر اینڈ ریگولیشن آف فارن نیشنلٹی رولز 2026” نافذ کر دیے ہیں، جن کے تحت سرکاری ملازمین اور ان کے زیر کفالت افراد کی غیر ملکی شہریت اور سفری دستاویزات کی تفصیلات ظاہر کرنا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام…
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے خلاف پی ٹی آئی کی شکایت خارج
اسلام آباد(بولونیوز)سپریم جوڈیشل کونسل نے چیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجہ کےخلاف دائرشکایت خارج کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے دائر شکایت پر 11 فروری کے اجلاس میں غور کیا اور بعد ازاں اسے خارج کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس فیصلے سے متعلق آگاہی پارٹی کے سیکرٹری جنرل عمر…
وزیراعظم شہباز شریف سے یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ کایا کالاس کی ملاقات
اسلام آباد(بولونیوز)محمد شہباز شریف سے یورپی یونین کی خارجہ امور اور سلامتی پالیسی کی اعلیٰ نمائندہ اور یورپی کمیشن کی نائب صدر کایا کالاس نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، معاونِ خصوصی…
خواتین کی یونیورسٹی بلوچستان کے روشن مستقبل کی علامت ہے، گورنر بلوچستان
کوئٹہ(بولونیوز) جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی صوبہ بلوچستان میں روشنی کا مینار بن کر ابھر رہی ہے۔ یہ ادارہ محض ایک یونیورسٹی نہیں بلکہ نصف آبادی کے خوابوں، امنگوں اور بلند عزائم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ یہ بات انہوں نے گورنر ہاؤس کوئٹہ میں سردار بہادر خان…


