گیس تنصیبات پر حملہ: قطر کا 2 ایرانی سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم

قطر(بولونیوز)گیس تنصیبات پر حملے کے بعد قطر نے دو ایرانی سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔ قطری حکام کا کہنا ہے کہ متعلقہ سفارتکاروں کی مقررہ وقت کے اندر روانگی یقینی بنائی جائے گی۔

دوسری جانب قطر نے ایران کی توانائی تنصیبات پر اسرائیلی حملے کو خطرناک اور غیر ذمہ دارانہ قرار دیا ہے۔
قطری وزارتِ خارجہ کے مطابق اسرائیل نے ایران کی ساؤتھ پارس فیلڈ میں واقع توانائی تنصیبات کو نشانہ بنایا، جو قطر کے نارتھ فیلڈ کی توسیع سمجھی جاتی ہیں۔

قطری وزارتِ خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ اس نوعیت کے حملے عالمی توانائی کے تحفظ کے لیے سنگین خطرہ ہیں اور خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا سکتے ہیں۔ قطر نے بین الاقوامی برادری سے صورتحال کا نوٹس لینے اور توانائی تنصیبات کے تحفظ کو یقینی بنانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *