خلیجی ممالک پر حملے ناقابلِ قبول،ضرورت پڑی تو سعودی عرب فوجی کارروائی کرسکتا ہے

سعودی عرب(بولونیوز)مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کےپیشِ نظر عرب اور اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس سعودی دارالحکومت ریاض میں منعقد ہوا، جس میں علاقائی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے کے طریقوں پر غور کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے خلیجی ممالک پر **ایران**ی حملوں کو ناقابلِ قبول قرار دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر صورتحال نے تقاضا کیا تو سعودی عرب اپنے دفاع اور خطے کے امن کے لیے فوجی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

وزرائے خارجہ کے اس اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کی۔ پاکستان نے اجلاس میں واضح مؤقف اختیار کیا کہ تمام ممالک پر حملے فوری طور پر بند ہونے چاہئیں اور تنازعات کا حل مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے نکالا جائے۔

اجلاس کے شرکا نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی اور علاقائی امن کے لیے مشترکہ اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *