سعودی عرب اور قطر کا پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم

سعودی عرب(بولونیوز)قطرنےپاکستان اورافغانستان کےدرمیان عیدالفطرکےموقع پرعارضی جنگ بندی کا خیرمقدم کیا ہے۔اپنے بیان میں سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ عارضی جنگ بندی امن کی جانب اہم پیش رفت ہے۔

سعودی وزارت خارجہ نےکہا کہ سعودی عرب، قطراورترکیےکی اپیلوں پرجنگ بندی خوش آئند ہے، مذاکرات ہی تنازعات کے حل کا بہترین راستہ ہیں۔دوسری جانب قطر کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کا اقدام دونوں ممالک کے درمیان ماحول بہتر بنانے کی مثبت پیش رفت ہے۔قطر نے کہا کہ عارضی جنگ بندی پائیدار جنگ بندی معاہدے کی راہ ہموار کرے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *