کراچی میں غیرقانونی پارکنگ مافیا عوام کے لیے عذاب بن گئی، کے ایم سی کی کارروائی موثر نہیں

کراچی(بولونیوز)کے ایم سی کی جانب سے تمام ایریاز سے روڈوں پر قائم غیر قانونی پارکنگ مافیا ختم کرنے کا اعلان ابھی تک عملی طور پر نافذ نہیں ہو سکا۔ ذرائع کے مطابق صدر ٹاؤن کی سرپرستی میں قائم یہ مافیا شہریوں کو روزانہ بے دریغ لوٹنے میں مصروف ہے۔

کراچی کے شہری پہلے ہی پیٹرول اور مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں، اور عید کی شاپنگ کے لیے اپنی موٹر سائیکل کھڑی کرنے پر غیر قانونی پارکنگ مافیا کے افراد 50، 70 اور 100 روپے بغیر پرچی وصول کرتے ہیں۔ عدم ادائیگی پر یہ لوگ لڑائی جھگڑے کے لیے بھی تیار ہو جاتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ مافیا بعض اوقات ٹریفک پولیس، موجودہ تھانے اور صدر ٹاؤن کے کچھ افسران کے عملے کی سرپرستی میں کام کرتا ہے، جس کے باعث روزانہ لاکھوں روپے شہریوں سے وصول کیے جاتے ہیں۔ شہری سوال کر رہے ہیں کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے آخر کیوں خاموش ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *