پی ای سی ایچ ایس بلاک ٹو میں غیر قانونی پورشنز کے خلاف شہریوں کا احتجاج
کراچی(بولونیوز)پی ای سی ایچ ایس بلاک ٹو کے مکینوں نے شکایت کی ہے کہ رہائشی پلاٹ پر بنائے جانے والے غیر قانونی پورشنز کی تعمیرات تیزی سے جاری ہیں، جس کے باعث علاقے میں سیوریج، پانی اور پارکنگ کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔
شہریوں کے مطابق ایک کمرشل پلاٹ 894C پر بلڈر مافیا نے ایکسٹرا فلور لگا دیا، جبکہ اس ایریا میں صرف گراؤنڈ پلس ٹو کی اجازت ہے۔ شہریوں نے الزام لگایا کہ یہ غیر قانونی کام بلڈر مافیا اور پورشن مافیا سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (SBCA) کے کچھ کرپٹ اہلکاروں کے ساتھ مل کر کر رہے ہیں، جس سے سندھ حکومت کے قوانین کی دھجیاں اڑ رہی ہیں۔
شہریوں نے ڈی جی ایس بی سی اے، ڈائریکٹر ایس بی سی اے ایسٹ اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایس بی سی اے ایسٹ سے اپیل کی ہے کہ اس کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے اور سندھ حکومت کے بنائے گئے قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ علاقے کے مسائل کا خاتمہ ہو سکے۔


